• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کی مشکلات ختم کرنے کیلئےسسٹم اپ گریڈ کیا جائیگا :چیف انجینئر میپکو

بہاولپور(سٹی رپورٹر) سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گاتاکہ صارفین کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار چیف انجینئر میپکوکیپٹن سرفراز نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرمیپکو بہاولپور،ایکسیئن میپکو بہاولپور،اور تمام سب ڈویژنل آفیسرز موجود تھے۔چیف انجینئر کیپٹن سرفراز نے بہاولپور میں ادارہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا،اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام سب ڈویژن کی لائینوں کی مینٹی ننس اور انہیں اپ گریڈ کرنے کے اقدامات کریں اوراسٹیمیٹس بناکر بھیجیں،سسٹم کی اپ گریڈیشن  کے لیے ضرورت کا تمام سامان اور فنڈزکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،ایس ڈی او اسلم کمال‘ عامر انصاری نے کہا کہ صارفین کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین