• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی ملک میں شراب کی فروخت اور استعمال شرمناک ہے ،مولاناسلفی

کراچی(پ ر)امیر جماعت غربائے اہلحدیث ، مولاناعبدالرحمان سلفی نے سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی کے عدالت کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوہے کہا کہ شراب کی خریدوفروخت اور آزادانہ استعما ل ایک اسلامی ملک کے لئے انتہاہی شرمناک اور دین کے اٖحکامات سے کھلی بغاوت ہے وہ صوبہ پنجاب کےناظم اعلیٰ مولانا زاہدہاشمی الازہری سے مرکزی دفتر میں گفتگو کر رہےتھے مولاناسلفی نے کہاحکومت سندھ کاشراب کی فروخت کا لائسنس دینا ملک کے آئین کے خلاف ہے لہٰذاحکومت شراب کی خریدوفروخت واستعمال پرسخت پابندی عائد کرے اور تمام لائسنس کالعدم قراررے۔
تازہ ترین