• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا جارحانہ طرز عمل خطے کے لیے نقصان دہ ہوگا،علامہ مختار امامی

کراچی (اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نےبھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے۔بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں۔و حدت ہاؤس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لیے سازگار سمجھتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی در اندازی اس کی بقا و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی،اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔
تازہ ترین