• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو خاتون ہونےکے باوجود پر عزم رہیں، مہرین بھٹو

خیرپور(بیورو رپورٹ )خیرپور میں بھٹہ ہاؤس پر بیگم نصر ت بھٹو کی پانچویں برسی منائی گئی جس کی صدارت پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کی برسی تقریب کا اہتمام پارٹی کے نوجوان رہنماؤں کاشف بھٹو اور عارف بھٹو نے کیا تھا ڈاکٹر بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو بڑی بہادر اور حوصلہ مند خاتون تھیں ان کی پارٹی کے لیے لازوال قربانیاں ہیں انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے کارکنوں کو حوصلہ دیا اور پارٹی کو فعال رکھا ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو عورت ہونے کے باوجود پر عزم رہیں اور اپنی بیٹی بے نظیر بھٹو کو آگے لاکر پارٹی کو متحد اور منظم رکھا انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت کا سانحہ بڑا سانحہ تھا اس سانحے کے بعد قوم آج تک سوگوار ہے ایسی صورتحال میں بیگم نصرت بھٹو نے اپنی بیٹی بے نظیر بھٹو کو سیاسی تربیت دیکر میدان میں اتارا والدہ کی بہتر تربیت کے باعث شہید بے نظیر بھٹو نے انقلابی طرز پر پارٹی کو چلایا جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے بعد بلاول بھٹو زرداری سیاسی میدان میں آگئے ہیں جو پیپلزپارٹی کو ملک گیر سطح پر منظم کریں گے ۔
تازہ ترین