• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زون 7’اے‘ ڈویژن لیگ شالیمار سی سی کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے زون 7’اے‘ ڈویثرن لیگ میں شالیمار سی سی نے پاک کریسنٹ کو 58رنز سے شکست دے دی۔ آصف آباد اسپورٹس گراؤنڈ پر فاتح ٹیم نے 148رنز بنائے۔ انس احمد 29، احمد 25اورمحمد جنید 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حریف سائیڈ ولید اعظم کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور27اوورز میں 90رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب 23اور معظم 22رنز کی اننگز کھیلی۔ ولید اعظم نے 6رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین