• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے چوہدری ریاض پاپا کو ن لیگ فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے ن لیگ فرانس کے سینئر رہنما چوہدری ریاض پاپا کو ن لیگ فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے ، اس حوالے سے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چوہدری ریاض پاپا کی ن لیگ کے لیے بیش بہا قربانیاں ہیں جنھیں فراموش نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف کی ہدایات پر ن لیگ انٹرنیشنل افیرز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے باقائدہ نوٹیفیکیشن کے زریعے چوہدری ریاض پاپا کو ن لیگ فرانس کا صدر مقرر کردیا ہے ، اور اس اہم موقع پر ن لیگ جاپان اپنے تمام عہدیداروں کی جانب سے چوہدری ریاض پاپا کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور توقع کرتی ہے کہ چوہدری ریاض پاپا مستقبل میں ماضی کی طرح ن لیگ کی بہتری کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔
تازہ ترین