• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوستی ریلی کے شرکاء براستہ مسقط وطن روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک چین دوستی ریلی کے شرکاء اتوار کی شب کراچی سے براستہ مسقط وطن روانہ ہو گئے۔دوسرے دن بھی کراچی میں چینی مہمانوں نے سندھ کی روایتی مہمان نوازی کا لطف اٹھایا اور مہمانوں نے دورے کو یادگار قرار دیا۔ اتوارکو کراچی کےقومی میوزیم آ ف پاکستان میں استقبالیہ دیا گیا۔ پروگرام کا اہتمام محکمہ سیاحت و ثقافت نے کیا۔ اس موقع پر پروقار تقریب ہوئی جس میں تاج مستانی سمیت سندھ کے لوگ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سندھی لوک گیت " ہو جمالو" پر چینی وفد نے بھی رقص کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت وثقافت سید سردار علی شاہ نے معزز مہانوں کو خوش آمدید کہا اورانہیں سندھی اجرک اور دیگر تحائف پیش کیئے ۔ اس موقع پر چینی وفد نے نیشنل میوزیم کادورہ کیا اور وہاں موجود تاریخی نوادرات دیکھے۔ اس سے قبل معزز مہانوں کو ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں سیکریڑی سیاحت و ثقافت غلام اکبر لغاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین