• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات 9 بجے دکانوں کی بندش، کراچی چیمبر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، آل کراچی انجمن تاجران اتحاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بھرکی مختلف مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نےکراچی چیمبر کی جانب سے دکانیں بند کرنے کے اوقات کار 2گھنٹے بڑھا کر رات9بجے کرنے اور دکانوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے رات10بجے تک کا حتمی وقت مقرر کرنے کے فیصلے کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ سب کراچی چیمبر کی چھتری تلے مکمل طور پر متحد تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔آل کراچی انجمن تاجران اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں آل کراچی انجمن تاجران اتحاد کے صدر رفیق جدون،ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن طارق روڈ کے صدر محمد اسلم بھٹی،اے کے اے ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری محمد الیاس میمن،صدر آل بیڑی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سیف الرحمان،صدر میٹھادر مرچنٹس ایسوسی ایشن نعیم اختر ذکی،بانی چیئرمین آل سندھ لبریکنٹس ڈیلرز ایسوسی ایشن طارق اعوان، صدر نورانی ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالحمید بادلا، قائد آباد، لانڈھی و ملیر کی مارکیٹوں کے نمائندے جاوید ارسلان خان،بابر مارکیٹ لانڈھی کے نمائندے راشد علی شاہ،  اے کے اے ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالجبار،  گارڈن کی مارکیٹوں کے نمائندے آصف شہزاد، ایوان صنعت و تجارت روڈ پر قائم مارکیٹوں کے نمائندے خرم سہگل اور لطیف سنگہیانی، صدر الائنس آف مارکیٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے  اشرف موٹلانی، عارف کوئٹہ والااورنسیم یوسف،کاغذی بازار کے نمائندے سکندر دوپٹے والا اورسلیم سراج، موتن داس مارکیٹ کے نمائندے ناصر، جامع کلاتھ مارکیٹ کے نمائندے ارشاد و دیگر بھی شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد تاجر اتحاد اور الائنسز  اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ شہر بھر کے تمام چھوٹے تاجر کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم پر اپنا بھرپور اتحاد برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر وہ  واحد ادارہ ہے جو  بزنس مین گروپ کی ’’ عوامی خدمت ‘‘ کی واضح پالیسی پر عمل پیرا ہو کر شہر بھر کی پوری تاجر و صنعتکار برادری خصوصاًً چھوٹے تاجروں کے لئے عرصہ دراز سے بھرپور آواز بلند کرتا چلا آرہا ہے جس کے باعث چھوٹے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا۔دریں اثناء آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج  انڈسٹریز کے صدر محمود حامد نے  کراچی چیمبرمیں اسمال ٹریڈرز کے نمائندہ اجلاس میں کراچی چیمبر کے 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ 7بجے کے بجائے مارکیٹوں کے اوقات 9بجے رات تک کرنے اور 10بجے تک دوکانوں کا سامان سمیٹنے کے لیے رعایتی وقت دینے کا فیصلہ تاجروں کے مطالبات کا آئینہ دار ہے۔
تازہ ترین