• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم پدماوتی کیلئے رنویر سنگھ کاعلاؤ الدین خلجی کے روپ منظرعام پر آگیا

ممبئی(جنگ ڈیسک) بولی وڈ ڈائریکٹر سنجےلیلا بھنسالی کی تاریخی ڈرامہ فلم پدماوتی میں رنویرسنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کررہے ہیں، رنویر سنگھ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنا حلیہ بتدیل کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں،یہی اداکار نے اپنی نئی آنے والی فلم میں بھی کیا ہے،فلم بے فکرے کے اداکار نے اپنے نئے کردار کی ادائیگی کیلئے اپنی داڑھی بڑھالی ہے،اور ان کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے،مذکورہ تصویر میں اداکار نے سر پگڑی باندھی ہوئی ہے،ان کا یہ حلیہ یقیناََ ان کے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے میں مدد دیگا۔سنجے لیلا بھنسالی کی تاریخی ڈرامہ فلم پدماوتی میں راجھستان میں واقع چتور قلعے پر قبضے کی تمثیل نگاری کی گئی ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ علاؤالدین خلجی نے رانا راول رتن سنگھ کی بیوی خوبصورت ملکہ رانی پدماوتی کو حاصل کرنے کی خواہش میں میں راجھستان پر چڑھائی کی۔فلم میں دیپیکا پاڈوکون پدماوتی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ شاہد کپور بھی فلم میں اہم کردار نبھائیں گے۔
تازہ ترین