• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ ، جھکرانی اورکنڈڑانی برادری تنازع کے تصفیہ پر رضامند

 کندھ کوٹ (نامہ نگار) کندھ کوٹ میں 16سال سے دہشت کی علامت بنے ہوئے جھکرانی اورکنڈڑانی برادری میں 15قیمتی انسانی جانیں اورایک درجن زخمی ہونے کے تنازع کے تصفیہ کیلئے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسہراب سرکی ،سید مہتاب شاہ،پیرسید بشیراحمد شاہ جیلانی،سردارمحمد صلاح خان گولو،سردارعبدالرزاق کھوسہ،سردارعمردرازبھنگر اورمقامی افراد کامنت سماجت قافلہ گاؤں گلشیرخان جکھرانی پہنچا جہاں محبوب علی، دلدارعرف داداجکھرانی ودیگرنے مشروط طور پر تصفیہ کیلئے رضامندی ظاہر کی تاہم  تاریخ نہیں دی۔ رہنماؤں کا کہناتھاکے قبائلی تنازعات ناسورہیں جس سے علاقہ کے معاشی حالات سمیت درسگاہیں ویران ،زمین بنجرہوجاتی ہیں ہر مسئلہ پولیوکی طرح جڑ پکڑ جاتا ہے۔
تازہ ترین