• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری و پاکستانی آج احتجاج کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے، چوہدری یٰسین

برمنگھم( نمائندہ جنگ) کشمیری وپاکستانی آج 10 ڈائوننگ سٹریٹ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے کشمیر کے جھنڈے تلے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر عالمی برادری کے سامنے بھارتی مظالم بے نقاب اور مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور غیور عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک اپنے عروج پر ہے اب اوورسیز کمیونٹی بالخصوص برٹش کشمیری گھروںسے باہر نکلیں اور مقبوضہ کشمیر کی حق خود ارادیت کے لئے دنیا کےمنصفوں سے ٹائم فریم مانگیں۔ آج کا بھرپور احتجاج مقبوضہ کشمیر کو آزادی کی منزل کے قریب کردیگا۔ ان خیالات کااظہار قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر چوہدری یٰسین نے یوم سیاہ کے سلسلہ میں برطانیہ بھر میں  بھرپور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے برمنگھم میں آخری پڑھائو کے موقع پر آل پارٹیز رہنمائوں کے پر ہجوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پی پی برمنگھم کے سابق صدر چوہدری شاہ نواز، قیوم راجہ، ارشاد عزیر، چوہدری جاوید الرحمٰن اور دیگر نے کہا تھا۔ اس اہم اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راجہ امجد خان، سابق کونسلر چوہدری سعید، نائب صدر برطانیہ ، سابق مشیر حکومت چوہدری منظور حسین ، چوہدری علی شان، جے کے پی این پی کے خواجہ انعام الحق، کشمیر لبریشن کونسل کے نجیب آفسر، عابد زمان، حاجی بشیر آرائیں، ہارونیہ مسجد کے حاجی راجہ جاوید اقبال انکروی، سابق کونسلر چوہدری اعظم، سابق کونسلر چوہدری سعید آسٹن، فداحسین چارلی، رضوان گجر ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے رہنما چوہدری ظہور سرور، PFUJکے مرکزی صدر افضل بٹ نے شرکت کی چوہدری اخلاق، سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری الیاس، چوہدری عارف، چوہدری آفتاب، وحید بٹ، کونسلر ذاکر اللہ چوہدری، طاہر بلتھوی، یاسر محمود خان، چوہدری وادی، شیخ آفتاب، ساجد چوہدری، چوہدری مالک، نشان کشمیر بوٹا شیدائی سمیت کثیر تعداد میں رہنمائوں کارکنوں نے شرکت کر کے اپنی اپنی پارٹی کی نمائندگی کی۔ چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ بہت اچھا موقع ہے، مقبوضہ کشمیر میں تحریک اپنے عروج پر ہے۔ ہمیں سفارتی سطح پر تحریک میں تیزی لانا ہوگی۔ برٹش کشمیریوں کا جذبہ دیکھ کر میں سمجھتا ہوں کہ برطانیہ کی تاریخ کا ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ تمام پارٹی وابستگی ونظریاتی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف مقبوضہ کشمیر کی عوام کی خاطر آج گھروں سے نکل کر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لئے کردار ادا کریں آج کا یوم سیاہ کشمیریوں کو آزادی کی منزل کے قریب کردےگا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پیپلزپارٹی سمیت ہم سب تحریک آزادی کشمیر کی خاطر ایک ہیں۔ ہمیں صرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہیں بلکہ حق خقد ارادیت کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔ ہمارے مطالبے پر برٹش پارلیمنٹ نے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا یہ سفارتی کامیابی ہے، راجہ امجد خان، چوہدری سعید سابق کونسلر نے کہا کہ ہم حکومت اور اپوزیشن کی اس مشترکہ کال پر ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ چشم فلک دیکھے گا کہ آج برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے کشمیری پرچموں کی بہار ہوگی۔ نجیب آفسر، عابد زمان، خواجہ انعام الحق نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے جو اقدام اٹھایا ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔صرف کشمیر کے پرچم تلے احتجاج مستقبل میں بڑے اتحاد کا پیش خیمہ ہے۔ کونسلر ذاکر اللہ، قیوم راجہ ،حاجی بشیر آرائیں، چوہدری اعظم راجہ جاوید اقبال، رضوان گجر، فدا چارلی اور دیگر نے کہا کہ اہل برمنگھم ماضی کی طرح 27اکتوبر کا انتظار کررہے ہیں آج سب راستے سب قافلے 10 ڈائوننگ سٹریٹ لندن کی جانب رواں دواں ہوں گے۔ اتنے لوگ احتجاج کے لئے نکلیں گے کہ شہر چھٹی کا منظر پیش کرے گا۔ چوہدری جاوید الرحمن جو کوچز کے نگراں ہیں انہوں نے کہا کہ برمنگھم ہارونیہ مسجد پوائنٹ ون، ہال گرین پوائنٹ 2۔آسٹن ویلا گرائونڈ پوائنٹ 3۔ سپارک بروک پوائنٹ 4۔ سلیڈ روڈ آرڈنگٹن پوائنٹ5۔ جنگ اشتہار پر مزید رابطہ نمبر چیک کریں۔ آخر میں پر جوش نعروں کی گونج میں  مشترکہ علامیہ اور ضابطہ اخلاق پیش کیا گیا جیسے کشمیریوں نے دونوں ہاتھ اٹھا کر منظوری دی۔
تازہ ترین