• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی زیرادارت ’’انجمن ترقی اردو پاکستان‘‘ کا ترجمان ماہنامہ ’’قومی زبان‘‘ کا تازہ شمارہ منظر عام پر آگیا جس کی مجلس ادارت پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر رئوف پاریکھ اور رخسانہ صبا پر مشتمل ہے۔ اس شمارے کا ایک گوشہ اردوبلوچی کے ممتازا دیب اوردانشور عبداللہ جان جمالدینی کے لئے مخصوص کیا گیا ہے جو گزشتہ دنوں کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔ اس شمارے کے اہم لکھنے والوں میں پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر شاہ محمد مری، ڈاکٹر صابر حسین جلیسری، ڈاکٹرفاطمہ حسن، ڈاکٹر سید ابوالحسن شاہ جیلانی، پروفیسر صغیر افراہیم، ڈاکٹر محسنہ نقوی، ذوالفقار علی زلفی، عبدالعزیز ملک، محسن شکیل، شرافت عباس، عثمان قاضی، سمیعہ اعجاز اور محمد نظام الدین شامل ہیں۔
تازہ ترین