• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹرز اہل خانہ کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے

کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورے میں کرکٹرز کو اہل خانہ ساتھ رکھنے سے منع کردیا ہے البتہ آسٹریلیا کے دورے میں کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچے ان کے ساتھ ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کا دورہ مختصر ہونے کی وجہ سے کسی کھلاڑی کی بیوی بچے ان کے ستھ سفر نہیں کریں گے۔ البتہ نئے سال سے قبل جب ٹیم آسٹریلیا پہنچے گی اس وقت ان کی بیگمات انہیں جوائن کر لیں گی۔ جن کھلاڑیوں کی بیگمات نے آسٹریلیا کے ویزے کے لئے درخواست سی ہے ان میں مصباح الحق، وہاب ریاض، سرفراز احمد، اسد شفیق، یاسر شاہ، عمران خان شامل ہیں۔ محمد عامر کی بیگم کے پاس برٹش پاسپورٹ ہے اس لئے انہیں ان ملکوں کے ویزے درکار نہیں ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے آدھی ٹیم کی بیگمات ان کے ساتھ رہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ نومبر کو دبئی سے آکلینڈ روانہ ہوگی۔ نیوزی لینڈ میں پاکستانی دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
تازہ ترین