• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرتاج عزیز کو بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کیلئے شیو سینا کے مظاہرے

نئی دہلی(مانیٹر نگ سیل)بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے روکنے کے لیے مظاہرے کئے اور  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت آنے سے روکا جائے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کے ہمراہ اتوار کو بھارت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امرتسر میں ہونے والی دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔  
تازہ ترین