• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یو سی او بینک کی نئی شاخ جلد تہران میں کھلے گی

کراچی(جنگ نیوز)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی یو سی او بینک کی نئی شاخ جلد تہران میں کھلے گی۔یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز نئی دہلی میں ایک تجارتی وفد سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے مرکزی بینک کے سینئر عہدیدار نے انہیں بتایا ہے کہ بھارتی یو سی او بینک رواں سال کے اختتام تک تہران میں اپنے بینک کی شاخ کھولے گا۔واضح رہے کہ ایران سے عالمی پابندی کے اختتام کے بعد سے بھارت نے ایران میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
تازہ ترین