• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ پی کے 11 کے عوام بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف کل مظاہرہ کرینگے

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 11 میں شامل درجنوں دیہات میں بجلی و گیس کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اس سلسلے میں حلقہ پی کے 11 مختلف دیہات کے لوگوں کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی کے 11 کے بلدیاتی نمائندے اور تمام دیہات کے ہزاروں لوگ پیر 5 دسمبر کو نو بجے صبح پھندو چوک میں مظاہرہ کرینگے ۔
تازہ ترین