• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5ماہ 5 دنوں میں ایف بی آر نے 1099 ارب کا ریکارڈ ریونیو جمع کیا

اسلام آباد (حنیف خالد) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ 5 دن میںایف بی آر نے 1099 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو وصول کر لیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف بی آر نے 1072 ارب روپے کے ٹیکس جمع کئے تھے۔ یکم جولائی 2016 سے 5 دسمبر 2016 تک ایف بی آر نے 422 ارب روپے کا انکم ٹیکس، 483 ارب روپے کا سیلز ٹیکس، 63 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کی۔ان پانچ ماہ پانچ دنوںمیں ایف بی آر نے 44 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8ارب روپے زیادہ ہیں۔
تازہ ترین