• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کو 5 ماہ 20؍ روز میں 2108 ارب روپے کا پہاڑ جتنا بلند ٹارگٹ حاصل کرنا ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے مالی سال 2016-17 کے پہلے 6 ماہ 10 ایام میں مالی سال 2015-16 کی اسی مدت کے مقابلے میں 101 ارب کا آل ٹائم ریکارڈ زیادہ ریونیو جمع کیا ہے جبکہ ایف بی آر کو سالانہ میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے 200 ارب سے زیادہ ریونیو جمع کرنا تھا ایف بی آر نے 1513 ارب منگل تک جمع کئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ 10 دن میں ایف بی آر نے 1412 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے تھے ایف بی آر کا سالانہ میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ وزیر خزانہ نے 3621 ارب مقرر کر رکھا ہے جو موجودہ وصولیوں کی رفتار سے ناقابل حصول بن گیا ہے ایف بی آر کو باقی پانچ ماہ 20 دن میں 2108 ارب روپے کا مائونٹ ایورسٹ جتنا بلند ٹارگٹ حاصل کرنا ہوگا ایف بی آر کی اپنی مجبوریاںہیں 3621 ارب روپے کا ٹارگٹ بجٹ میں جب مقرر کیا گیا تو اس کے بعد وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم اس کی مصنوعات کھاد پر سیلز ٹیکس کے ریٹ میں زبردست کٹوتی کردی جبکہ پانچوں ایکسپورٹ سیکٹروں (ٹیکسٹائل سیکٹر، کارپٹ سیکٹر، سرجیکل گڈز سیکٹر، سپورٹس سیکٹر وغیرہ)کو زیرو ریٹڈ کرنے کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں یکم جولائی سے 10 جنوری 2017 کے دوران اڑھائی تین سو ارب کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے ایف بی آر نے یکم جولائی 2016 سے 10 جنوری 2017 تک 622 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 564 ارب کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔
تازہ ترین