• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کے بعد فرانس کو بھی سائبر حملوں کا خطرہ

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرح فرانس کو بھی بعض بیرونی ممالک کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرح فرانس کو بھی بعض بیرونی ممالک کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ ہے اور ان ممکنہ حملوں سے بچنے کے لئے فرانسیسی فوج دفاع کے انتظامات کو مزید بڑھا رہی ہے۔ فرانسیسی وزیر دفاع کے مطابق فرانسیسی سول انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ جس کے دوران پانی، بجلی، ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ فرانسیسی جمہوریت اور میڈیا کو بھی ان سائبر حملوں سے خطرات ہیں۔ فرانس ان خدشات سے غافل نہیں ہے۔
تازہ ترین