• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واہ کینٹ، بھانجے کی خالہ کے گھر میںاندھادھند فائرنگ، میاں بیوی سمیت 6 افراد ہلاک

ٹیکسلا(جنگ نیوز) تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا  جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو پہلے تحصیل ہسپتال واہ کینٹ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے پولیس کے سامنے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس کی مقتول مالکن فوزیہ کا بھانجا فہد تھا، گھر کے دیگرافراد قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے میاں چنوں گئے تھے۔ ملزم نے 4 ملازمین کو عینی شاہد ہونے پر قتل کیا۔  ایس ایچ او تھانہ واہ صدر یاسرکیانی کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اورچارگھریلو ملازم شامل ہیں، تمام  لاشیں ٹیکسلا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئیں ہیں۔
تازہ ترین