• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم بستی پر ہندو شدت پسندغنڈوں کےحملے پر گہری تشویش ہے،نعیم خان

کراچی( جاوید رشید) مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما اور نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نے کٹھوعہ میں مسلم بستی پر ہندو شدت پسند آر ایس ایس کے غنڈوں کے حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ پولیس مظلوم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے حملہ آوروں کی پشت پناہی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے مسلم اقلیتی علاقوں میں آئے دن اس طرح کے حملے کئے جاتے ہیں اور اس کا مقصد مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔لیکن حکومت اور انتظامیہ کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اس طرح کے واقعات کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ سماج کے کمزور طبقوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ، خواہ حملہ آوروں کے پشت پناہ اعلیٰ عہدوں پر فائز کیوں نہ ہوں۔ہم جانتے ہیں کہ مسلمان جموں کے بعض علاقوں میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان پر ہورہے قاتلانہ حملوں اور انہیں دہشت ذدہ کرنے کی کارروائیوں کو خاموش تماشائی بنے بیٹھیں گے۔
تازہ ترین