• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر ، صدر اور وزیر اعظم پر نگران مقرر کرنیکی تجویز

راولاکوٹ( نمائندہ جنگ )آزاد کشمیر حکومت میں صدر اور وزیر اعظم پر نگران مقرر کرنے کی تجویز  سامنے آئی ہے۔نگران کی حیثیت پاکستان کے وفاقی وزیر کے برابر ہو گی نگران کے لیے میاں نواز شریف کے قابل اعتماد ساتھی فاروق خان کا نام زیر غورہے۔  زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان حکومت نے آزاد کشمیر میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ایکٹ 74میں ترمیم کر کے نئے عہدے کو سامنے لایا جائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اپنے مشکل وقت کے دوست اور سابق سٹاف ممبر فاروق خان آف راولاکوٹ کو اس عہدہ پر سامنے لائیں گے۔ گرمیوں کے مہینوں میں دار الحکومت بھی راولاکوٹ لائے جانے کی تجویز ہے ماضی میں چوہدری غلام عباس کو یہ حیثیت حاصل تھی زرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں ڈاکٹر حلیم خان کو جو فاروق خان کے انتہائی قریبی رشتہ دار ہیں مسلم لیگ ن مین مرکزی  سینئر نائب صدر یا سیکرٹری جنرل بنایا جائے گا انہیں بھی آزاد کشمیر حکومت میں اہم عہدہ دے کر آئندہ الیکشن میں راولاکوٹ سے  ن لیگ کے ٹکٹ پر  الیکشن لڑایا جائیگا۔اس سے قبل میاں محمد نواز شریف نے فاروق خان کی طرح اپنے خاندانی تعلقات اور خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے پہلے مئیر کے لیے اپنی بیٹی مریم نواز شریف کا نام بھی مسترد کر کہ شیخ انصر عزیز کو مئیر بنایا تھا اور اب فاروق خان کو آزاد کشمیر حکومت کا نگران بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ 
تازہ ترین