• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھاد کی قیمت میں کمی سے معیشت پر خوشگوار اثرات ہوں گے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری‘ سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت‘ نائب صدر دولت رام لوہانہ نے اپنے بیان میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کسانوں کے لئے کھاد میں سبسڈی بحال کرنے پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمت میں کمی سے معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے‘ کسان کو کم قیمت پر کھاد ملے گی اور وہ فصل کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کرے گا جو ملک کے لئے خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعظم نے برآمد کنند گان کے لئے 180ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا جس سے تاجر برادری کو ریلیف ملے گا اور ٹیکسٹائل کی صنعت جو عالمی کساد بازاری‘ علاقائی مسابقت اور زائد کاروباری لاگت کی وجہ سے متاثر تھی اُسے ترقی کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم کے اس پیکیج کے ذریعے ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد‘ کاٹن‘ مین ہنڈ فائبر پر سے سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کا یہ ایک تاریخی قدم ہے اور ان اقدامات کے پیچھے تاجر و صنعت کار برادری کے روح رواں ایس ایم منیر کے کاوشوں کا بڑا دخل ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تازہ ترین