• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامہ لیکس پرتحریک انصاف کی سیاست ختم ہوچکی، مدیحہ رانا

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی ) ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا کہ پاناما کیس عمران خان کے لئے سخت شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔ دھرنوں میں وزیر اعظم نوازشریف کے لئے ثبوت کا ڈھیر لگانے کے دعوے کرنے عدالت میں کوئی بھی ثبوت نہ پیش کرسکے۔ پانامہ لیکس کے نام پر پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور پنجاب فتح کرنے کی دعویدار پیپلزپارٹی کواپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ پاکستان روشنی امیداورامن کے سفرکی جانب کامیابی سے گامزن ہے، ن لیگ ترقی اورخوشحالی کی سیاست کررہی ہے، بلدیاتی اداروں ک سے ترقی کاسفرمزید تیزہوجائیگا۔
تازہ ترین