• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، سید ذیشان اختر

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر،نائب امیر نصراللہ ناصر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے برطانوی وکینیڈین ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے تشویش کو درست قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان وادی میں بربریت کی انتہاکرچکا ہے۔دہلی نے حقائق کاادراک اور کشمیریوں کوحق خود ارادیت نہ دیا تو نتائج تباہ کن ہوں گےمقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور اس خطے میں بسنے والے تین کروڑ سے زائد کشمیری صرف پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپورانداز میں اٹھائے۔پاکستان کے20کروڑ عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین