• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے پاناما لیکس میں آف شور کمپنی کے معاملے پر تحریک انصاف کے سینیٹرلیاقت ترکئی کی نااہلی کی درخواست مستردکر دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاناما لیکس میں آف شور کمپنی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی ۔چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خا ن کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے اے این پی  رہنما بشریٰ گوہر کی جانب سے سینیٹر لیاقت ترکئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔سابق ایم این اے بشریٰ گوہر نے لیاقت ترکئی کے خلاف مالی اثاثوں میں آف شور کمپنی چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں بشری گوہر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر لیاقت ترکئی کی آف شور کمپنی ہے مگر الیکشن کمیشن نے بارہا ان پر لیاقت ترکئی کے خلاف درخواست واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا۔ 
تازہ ترین