• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر شاہ اسٹریٹ میں غیر قانونی ٹیوب ویل کانوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر 2کے مکینو ںسید ولی کاکڑ محمد عرفان اعجاز فاروق علی محمد یعقوب شاہ محمد نادر ترین مصطفی خان جنگ گل محمد عثمان اور حبیب اللہ کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر شاہ اسٹریٹ میں کئی روز سے غیر قانونی ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام جاری ہے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کی اور مشینری قبضے میں لے لی گئی مگر اب دوبارہ ٹیوب ویل کا کام شروع کر دیا گیا ہے دوسری جانب علاقے میں پہلے ہی پانی کا بحران شدید ہو گیا ہے اور لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر ضروریات پوری کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی ٹیوب ویل کی تنصیب میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین