• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنہائی کی وبا سے تجارتی اداروں کو ہر سال اربوں پونڈ نقصان

لندن (نیوز ڈیسک) تنہائی کی وبا سے آجروں کو ہر سال اربوں پونڈ نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ وارننگ ایک نئی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ کواوپ کی ریسرچ کے مطابق تنہا افراد کے ملازمت ایک سال کے اندر چھوڑنے کا زیادہ امکان پایا جاتا ہے اور فرمیں سپورٹ کے بجائے مسئلہ نظر انداز کررہی ہیں اور ان کو سالانہ ایک ارب62کروڑ نقصان ہوسکتا ہے۔ کواوپ کے روفس اولنز نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اس رپورٹ میں تجارتی اداروں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ پیش کیا گیا ہے اور یہ اندازہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ اچھی حکمت عملیوں سے آجر نہ صرف انفرادی طور پر ساتھیوں کی مدد کرسکتے ہیں بلکہ خود بھی نقصان سے بچ سکتے ہیں۔ اس مسئلے میں تجارتی اداروں کا کردار واضح ہے اور اسی لیے ان لوگوں کی سپورٹ پر زور دیا جارہا ہے جو لوگوں میں گھرے ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہوکر مسائل میں گرفتار ہوجاتے ہیں اور روزگار ثانوی حیثیت میں چلا جاتا ہے۔
تازہ ترین