• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں ما ں بولی کی ترویج و فروغ اولین فریضہ ہے: پروفیسر عصمت اللہ

بہاول پور(سٹی رپورٹر)گھروں میں ما ں بولی کی ترویج و فروغ ہمارا اولین فریضہ ہے۔ یہ بات صدر شعبہ سرائیکی گورنمنٹ ایس ای کالج پروفیسر عصمت اللہ شاہ نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مذاکرے کی صدارت کرتے ہوئے کہی، مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور میں ایک خصوصی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی صدر شعبہ پنجابی پروفیسر محمد افضل، لیکچرر سرائیکی شمائلہ منظور نے کی،اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ سرائیکی اس خطے کی سب سے قدیم اور بڑی زبان ہے جس پر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین شاہ نے کہا کہ مقامی مادری زبانوں کے فروغ سے ہی صوفیاء کرام کی تعلیمات کی تفہیم ہوسکتی ہے، مہمان خصوصی حبیب الرحمان فریدی نے کہا کہ خواجہ فرید نے سرائیکی زبان کو امر کردیا، ڈاکٹر زوار حسین شاہ نے کہا کہ مادری زبانوں میں بنیادی تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، پروفیسر دیوان محمد آصف نے کہا کہ زبانیں وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھلتی چلی جاتی ہیں، مذاکرے میں پروفیسر امتیاز سلیم لودھی، پروفیسر سلیم رضا ہاشمی،پروفیسر ڈاکٹر افتخار علی، ڈاکٹر غلام یاسین، پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، پروفیسر عبدالناصر، پروفیسر اصغر کلیار، پروفیسر خالد فرید سمیت طلبا کی کثیر تعداد شریک تھی۔ 
تازہ ترین