• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق نواز جھنگوی مسلم اتحاد کے علمبردار تھے‘ عطاء محمد دیشانی

پشاور(سٹی رپورٹر)جھنگوی شہیدؒ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے ،یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،نظام خلافت راشدہ ہی درحقیقت شریعت محمدی ہے،نوجوانوں کو دلائل کی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں،پرامن جدوجہد سے دشمن پریشانی کا شکار ہے،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی نے تمام اضلاع  کےصدور کویوم شہادت حضرت مولانا حق نواز جھنگوی ؒ پرصوبہ کے تمام اضلاع میں سیرت امیر عزیمتؒ کے عنوان سے سیمینار اور کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا حق نواز جھنگوی شہیدؒ سپاہ صحابہ  کے بانی اور ہمارے عظیم رہنما تھے جنہوں نے پاکستان میں دفاع صحابہ ؓ اور دفاع اسلام کی بنیاد رکھی اور انشاء اللہ اہلسنت والجماعت ان کے مشن کو پایاتکمیل تک پہنچا کر دم لے گی ،انہوں نے کہا کہ 1985ءمیں مولانا حق نواز جھنگوی نے تحریک کا آغاز کیا اور چار سال کے دورانیہ میں جیلیں  بھی کاٹیں اور سارا عرصہ نکال کر ڈیڑھ سال کی جدوجہد میں ایک ایسی جماعت کا وجود منوایا جوکہ سپاہ صحابہؓ کے نام سے جانی جاتی ہے لیکن دشمنان اسلام نے 22فروری 1990کو ان کی رہائشگاہ پر شہید کردیا گیا، آج انکی یوم شہادت پر اھلسنت والجماعت مولانا حق نواز جھنگوی شہید ؒ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور یہ عہد کرتے ہیں کہ نظام خلافت راشدہ کے نفاذ میں ایک فیصد سودے بازی نہیں کریں گے۔
تازہ ترین