• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹہ الاٹمنٹ‘ نئی حج کمپنیوں کا احتجاجی کیمپس لگانے کا اعلان

پشاور(کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیزکے سرپرست اعلیٰ شاہ جہان خلیل نے کہا ہے کہ پرانے حج گروپ آرگنائزرز کی جانب سے یہ راگ الاپنا کہ بحال شدہ کوٹہ جو 2013ءمیں اُن سے کاٹا گیا تھا انہی کو واپس الاٹ کیا جائے خیالی پلائو پکانے کے سوا کچھ نہیں لہٰذاوفاقی وزارت مذہبی اُمور ہوش کے ناخن لے او ر ایسےکسی بھی فیصلے کرنے سے باز رہے جس سے بعد میں انارکی پھیلنے کا خطرہ ہو‘ ایک بیان میں انہوں نے بتایاکہ پرائیویٹ حج کوٹہ کی تقسیم وزارت مذہبی امور کا صوابدیدی اختیار ہے وزارت یہ کوٹہ منصفانہ بنیاد پر خالصتاً انرولڈ کمپنیوں کو ہی فراہم کرنے کی پابند ہے اب پرانے حج گروپ آرگنائزرز کی جانب سے یہ کہنا کہ  بحال شدہ کوٹہ بھی انہی میں تقسیم کیا جائے انتہائی احمقانہ بیان ہے انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی اُمور پرانے حج گروپ آرگنائزرز کی پشت پناہی چھوڑ دے  حقیقتاًپرانے حج ٹور آپریٹرز کی انرولمنٹ 2015 ءمیں ختم ہوچکی ہےجبکہ وزارت کسی بھی غیر رجسٹرڈ کمپنی کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کی مجازہی نہیں اگر پرانے حج گروپ آرگنائزرز یہ بات ثابت کریں کہ اُن کے ساتھ تاحیات حج کوٹہ کا ایگریمنٹ ہوا ہے یا یہ کوٹہ ان کی آباد و اجداد سے ان کو وراثت میں ملا ہے تو پھر اس پر اُنہی کا حق بنتا ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہم وزارت مذہبی اُمور کو پھر سے خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے کسی بھی فیصلے کرنے سے باز رہے جس سے بعد میں انارکی پھیلنے کا خطرہ اور حکومت کیلئے مسائل پیدا ہوں‘ انہوں نے مزید بتایاکہ اگر اس سال بھی نئی کمپنیوں کو دیوار سے لگایا گیا تواسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سامنے ہڑتالی کیمپ  لگائے جائیں گے ۔ 
تازہ ترین