• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم جاوید گنڈاپورنے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

 پشاور ( لیڈی  رپورٹر)پیپلز پارٹی  شعبہ خواتین کی رہنما مریم جاوید گنڈاپورایڈوکیٹ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی اس  حوالے سے  گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شمولیت کا باقاعدہ ا علان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری وابستگی مسلم لیگ (ن) کیساتھ سالوں سے ہے لیکن گزشتہ عام انتخابات سے پہلے میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی  اپنی ذات کی سیاست کرتی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) عوام کی عملی خدمت پریقین رکھتی ہے۔ 
تازہ ترین