• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برابری کے حقوق میسر نہ ہوں تو قومیں مٹ جاتی ہیں، پاسبان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ انصاف اور برابری کے حقوق میسر نہ ہوں تو قومیں مٹ جاتی ہیں ۔ ملک کے اقتدار پر قابض تمام سیاسی جماعتوں میں وڈیرے اور جاگیردار بیٹھے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے ثمرات سے عوام کو محروم کر رکھا ہے ۔ ان جماعتوں کے مخلص سیاسی ورکرز ان جاگیرداروں کے سامنے بے بس ہیں ۔ڈاکٹرعافیہ کا اغواء عقوبت خانوں میں بد ترین تشدد اور بلا ثبوت و شواہد86سالہ سزا عالمی یوم سماجی انصاف کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔ اقوام متحدہ دنیا بھرمیں سماجی انصاف کے نظام کے قیام کے لئے اپنی قوت اور اختیارات کو پہچان کر اقدامات کرے ورنہ اس کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی ۔ پاسبان ملک میں وڈیرہ ازم ، وی آئی پی کلچر اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کے لئے برسر پیکار ہے ۔ سانحہ سہون شریف سمیت دہشت گردی کا شکار عام متاثرین کوانصاف نہیں ملا۔ عام آدمی کو سرکاری اسپتالوں میں معمولی درد کی گولی اورسرنج بھی نہیں ملتی جبکہ حکمران قومی خزانے کے بل بوتے پر اپنا مہنگا علاج بیرون ملک کراتے ہیں،  عام آدمی کو رہائش ، روزگار، جان و مال کا تحفظ اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ۔
تازہ ترین