• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں نے منہ میں بہت سے چھرے بھر لئے۔
پھر زور لگا کر منہ سے فائرنگ کی۔
چھرے دور دور تک گئے۔
زد میں آنے والے زخمی ہوئے۔
دوسرے فن کار نے منہ میں پیٹرول بھر لیا۔
پھر زور لگا کر منہ سے آگ نکالی۔
آگ کی لپٹیں دور دور تک گئیں۔
زد میں آنے والے جھلس گئے۔
تیسرے فن کار نے منہ میں مرچیں بھر لیں۔
پھر زور لگا کر منہ سے چھینٹیں اڑائیں۔
مرچیں دور دور تک گئیں۔
زد میں آنے والوں کے چہرے لال ہو گئے۔
اس کے بعدعدلیہ کے باہر تماشا ختم ہو گیا۔
تازہ ترین