• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور ، شاہ عبداللطیف بوائز ہائی اسکول میں سائنس فیسٹیول

شکارپور(نامہ نگار) شکارپور کے شاہ عبداللطیف بوائز ہائی اسکول میں سائنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء وطالبات نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ۔طلباء میں پہلی پوزیشن شہزادوگل ابڑو، دوسری پوزیشن اویس کمبوہ جبکہ طالبات میں پہلی پوزیشن نمرا بروہی اور دوسری پوزیشن نرگس عباسی نے حاصل کی۔ نجی اسکولوں میں پہلی پوزیشن عبدالباسط بھٹو اور دوسری پوزیشن کشمالہ راہی نے حاصل کی۔تقریب کےمہمان خصوصی میر بابل خان بھیوسمیت دیگر کی جانب سے جیتنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر بابل خان بھیو، صفدر امیر پہوڑ،افضل آرائیں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے یہاں سوچی سمجھی سازش کے تحت انتہا پسندی اور تشدد پسندی کی جڑیں مضبوط کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین