• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپا فٹبال لیک، مانچسٹر یونائیٹڈ نے روستوف کو ہرادیا

لندن (نیوز ڈیسک)یورپا فٹبال لیگ میں ہونے والے مقابلوں میں روما اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ہیں۔ یورپا فٹبال لیک کے پہلے مقابلے میں روما اور اولمپک لیون کے درمیان جوڑپڑا، لیون کی ٹیم نے پہلا گول 16ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کرلی، حریف ٹیم نے بھی ہمت دکھائی اور کچھ ہی دیر بعد شاندار گول کی مدد سے مقابلہ برابرکردیا، کھیل کے دوسرے ہاف میں لیون کے کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرکے روما کی برتری دو ایک کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور روستوف کی ٹیمیں میدان میں اتریں، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل مانچسٹر یونائیٹڈ کے حق میں ایک صفر کے سکور پر ختم ہوا۔
تازہ ترین