• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کا واقعہ وزیراعظم کی ایماء پر ہوا، شرجیل میمن

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کو کبھی نوازستان نہیں بننے دے گی، ڈیل کرکے وطن واپس آنے کی باتوں میں صداقت نہیں، اسلام آباد واقعہ گرفتاری نہیں اغواء تھا، ہوسکتا ہے کہ یہ واقعہ وزیراعظم کی ایماء پر کیا گیا ہو، چوہدری نثار ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اسلام آباد کے بعد کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں وفاقی وزیر داخلہ کی منظوری سے نام اسی سی ایل میں ڈالا گیا، چوہدری نثار ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام شامل کرنے کی پالیسی واضح کریں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ گرفتاری نہیں اغوا تھا جو اچھا عمل نہیں تھا۔ میں نے ذاتی طور پر اسلام آباد واقعے کے ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے ۔اگر چاہتاتوان کے خلاف کیس درج کروا سکتا تھا۔
تازہ ترین