• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی عدالت کا مسجد برقرار رکھنے کا حکم

پیرس(رضا چوہدری) فرانس شہر پرافسن میں عدالت نے2016میں پندرہ سو میٹر رقبہ پر تعمیر ہونے والی مسجد کو شہید کرنے کا حکم مسترد کرتے ہوئے مسجد کو موجودہ صورت میں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے، فرانس کے ہر پرافنس میں 2011میں مسجد تعمیر کرنے کیلئے ریپلنگ پارٹی کے مئیر نے اراضی اور فنڈ فراہم کئے تھے، سال 2013میں اس کے معاہدے میں تبدیلی گی گئی جس کو بنیاد بناتے ہوئے پرافنس کے نئے میئر جس کا تعلق نیشنل فرنٹ جان ماری لیپن پارٹی سے ہے نے مسجد شہید کرنے اور اراضی کی لیز ختم کرنے کا حکم دیا۔ 
تازہ ترین