• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ انتظامیہ خفیہ اداروں کوپیغامات تک رسائی دے،برطانیہ

لندن(این این آئی) برطانیہ نے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے واٹس ایپ انتظامیہ سے خفیہ اداروں کو پیغامات تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ امبر رْوڈ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس کا پیغامات کو خفیہ رکھنا ناقابل قبول ہے، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس اداروں کو واٹس ایپ پیغامات تک رسائی دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی سوشل میڈیا اداروں کے حکام سے اس حوالے سے مذاکرات کیے جائیں گے تاہم گوگل، یوٹیوب اور ورڈ پریس انتہا پسندانہ مواد ہٹانے کی ذمے داری ادا کریں جب کہ سوشل میڈیا سے انتہا پسند مواد کی نگرانی کے اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ برطا نو ی اخبار کے مطابق لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر 4 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آور نے کارروائی سے قبل واٹس ایپ استعمال کیا تھا اور برطانیہ کے خفیہ ادارے حملہ آور کے واٹس ایپ پیغامات تک رسائی حاصل نہیں کرسکے تھے۔
تازہ ترین