• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر عباس کے اعزاز میں چوہدری یاسر کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

لندن (پ ر) چوہدری یاسر نے قیصر عباس (گروپ آبزور لیبر پارٹی گریز) کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز خطیب الکرم مسجد حافظ عبدالرسول نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس موقع پر کونسلر عبدالغفور عزیز نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے قیصر عباس کی نامزدگی کو سارے دیارغیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعث افتخار قرار دیا۔ سینئر رہنما پی پی پی یوکے ریاض خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی ایک نوجوان کو قدر منزلت ملنے پر بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر عہد کیا گیا کہ کسی کو بھی اسلام کے نام پر دہشت گردی کرکے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر لاہور بار کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ سارے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے تقریب میں ڈینی اپوا (چیئرمین فاراس کلب یوکے) رانا دین محمد، محمد خالد، ہرکریت سنگھ، ملکیت سنگھ اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ (تصویر صفحہ 7پر ملاحظہ کیجئے)
تازہ ترین