• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات کا مظہر ہے، مسز مقصودہ

سرگودھا( نمائندہ جنگ ) ممبر ضلع کونسل مسز مقصودہ چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے متعدد اقدامات اُٹھائے گئے ہیں حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے اور ملک ایک علاقائی اقتصادی طاقت بننے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان اور چین کے درمیان گہرے باہمی تعلقات کا مظہر ہے جو سماجی و اقتصادی ترقی کے لحاظ سے خطے کی قسمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین