• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2018 ، پانامہ کیس کے باعث ن لیگ کو عوام مسترد کر دینگے، سردار اصغر

عباسپور (نمائندہ جنگ)   تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار محمد اصغر آفندی سابق وزیر نے کہاکہ آئندہ 2018 ء کے انتخابات میں پاکستان اور آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی مسلم لیگ ن پانامہ سکینڈل میں پھنس چکی ہے انتخابات میں پاکستان کے عوام مسترد کر دیں گے پاکستان میں 2018 ء کے انتخابات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان واضح اکثریت سے انتخابات جیت کر وزیراعظم پاکستان بنیں گے سردارمحمد اصغر آفندی نے مزید کہاکہ ہم آزادکشمیر میں بھی اقتدار میں آکر کرپشن کاخاتمہ کرکے میرٹ کے اصولوں کے مطابق نوکریاں اورتعمیر ترقی کریں گے کیونکہ   تحریک انصاف ہی وہ واحدجماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اورکرپشن کرنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا۔ جس نے ہمیشہ سچائی کاساتھ دیااور انشاء اللہ تعالی سچائی کو ساتھ لیکرہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مشن کو آگے لیکر بڑھیں گے۔  
تازہ ترین