• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد ، دودھ فروش کو قتل کر دیا گیا، تاجروں کا احتجاج

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی )منڈیاں میں بٹنگی شملہ پہاڑی کے رہائشی دودھ فروش کو دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، واقعہ پر منڈیاں کے تاجروں نےسخت احتجاج کیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا،  گزشتہ روز شملہ پہاڑی سے ملحقہ گاؤں بٹنگی کے رہائشی دودھ فروش حبیب اللہ ولد اختر زمان کو خالد ولد پرویز منڈیاں نے دکان میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی  بتایا جاتا ہےدوسری جانب منڈیاں کے تاجروں نے دن دیہاڑے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ،پولیس نے ابتدائی شوا ہد پر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ 
تازہ ترین