• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

63ٹی ایم اوز کو برطرف کرنے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے 2012 میں بھرتی ہونے والے 63 ٹی ایم اوز کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کیخلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے ٹی ایم اوز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی ۔ درخواست گزاروں نے عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکلین کو  2012 میں تمام قانونی تقاضے پورے کرکے اہلیت کی بنیاد پر ملازتیں دی کئیں تھیں  مگر سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات ان ٹی ایم اوز کو ملازمتوں سے برطرف کرنا چاہتی ہے اور سندھ حکومت نے 2016 میں  انکو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
تازہ ترین