• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناحلف بیٹوں سے تحفظ فراہم کیا جائے، بیوہ خاتون ممتاز اختر

پشاور (لیڈی رپورٹر)گلبہارکی رہائشی خاتون ممتازاخترنے ناحلف بیٹوں کے ہاتھوں جائیداد پر قبضہ کرنے اوراُنہیں اوربیٹیوں کوسنگین نتائج کی  دھمکیاں دینے پرچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتازاختربیوہ منظوراحمدصدیقی نے کہاکہ ُانکے تین بیٹے غیوراحمدصدیقی،وقاراحمدصدیقی اورفاروق احمدصدیقی جوکوئی کام کاج نہیں کرتے اوراُن کی جائیدادکا کرایہ کھاتے ہیں اوراس مدمیں وہ لوگوں سے لاکھوں روپے ایڈوانس  لےچکے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ میرے بیٹے نہ صرف میری اوربہنوں کی جائیدادپرقابض ہیں اوراسے ہتھیانے کے درپے ہیں بلکہ وقتاًفوقتاًمختلف حیلے بہانوں سے ہمیں تشددکانشانہ بھی بنارہے ہیں اورکئی مرتبہ بہنوں کے گھروں سے گاڑی سمیت دیگرسامان بھی اُٹھاکرلے گئے ہیں اُنہوں نے کہاکہ دیگرجائیدادکے علاوہ اب یہ تینوں میرے مرحوم شوہرکے حصہ سے ملی جائیداداورنکاح میں ملامکان بھی اپنے نام کراناچاہتے ہیں اورمیری بیٹیوں کوبھی اپنے حق سے محروم رکھناچاہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ دوبیٹے گرفتارہوچکے ہیں جبکہ ایک اب بھی آزادپھررہاہے لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ باہرآکر  وہ ہمیں نقصان پہنچائے  گا جبکہ وہ  ہمیں قتل کرنے  سمیت دیگرسنگین دھمکیاں دے رہے ہیں  انہوں نے  چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اوردیگرحکام سے اپیل ہے کہ وہ نہ صرف گرفتاردوبیٹوں کی ضمانت منسوخ کرے بلکہ غیوراحمدصدیقی کوبھی فوری گرفتارکیاجائے۔ 
تازہ ترین