• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا پسرور، توہین انبیاء کے ملزم کے قتل کیخلاف ورثاء کااحتجاج، دھرنا

اپسرور (نامہ نگار)توہین انبیاء کے ملزم کے قتل کے خلاف ورثاء نےاحتجاج  کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ڈی ایس پی کے ساتھ مذاکرات  کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔پسرور کے گاؤں ننگل مرزا میں 2روز قبل 3نقاب پوش خواتین نے دم کروانے کے بہانے اظہر عباس شمسی کے گھر میں داخل ہوکر ان کے بھتیجے فضل عباس شاہ کو توہین انبیا کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر فائرنگ کر کے  قتل کردیا تھا۔اس قتل کے خلاف اثناء انجمن اثنا عشریہ ننگل مرزا اور مقتول کے ورثا نے اس کی میت ڈی ایس پی پسرور کے دفتر کے سامنے رکھ کر مسلسل ایک گھنٹہ تک احتجاج کیا اور دھرنا دیا جس کی وجہ سے کچہری میں ایک گھنٹہ ٹریفک بند رہی ۔ان کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں مقدمہ چلایا جائے ۔
تازہ ترین