• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی ،خالد محمود ججہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہ بات چودھری خالد محمود ججہ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری محکمہ انہار نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں پاکستان کی عوام کو بے پناہ سہولیات فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے میاں برادران کی پہچان عوام دوست ہونے کا ثبوت ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ رواں سال وعدوں کی تکمیل کا سال ہے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہونگے اور سُرخرو ہو کر آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔ اور جلد ہی ن لیگ کارکنوں کا کنونشن منعقد کریگی۔
تازہ ترین