• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدارتی امیدوار میک غوں کی لو اسٹوری کی دھوم ،میک غوں 15سال کی عمر میں اسکول ٹیچر کو دل دے بیٹھے تھے

پیرس (جنگ نیوز) فرانس کےصدارتی الیکشن میں  مضبوط صدارتی امیدوار مانیوال میک غوں کے معاشقے کے چرچے عام ہیں ، صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب میک غوں کی لو اسٹوری سپر ہٹ رہی ، ،میکروں 15سال کی عمر میں اپنی اسکول کی ڈرامہ ٹیچر کو دل دے بیٹھے تھے جو ان سے25 بر س بڑی تھیں دونوں ایک دوسرے کو اتنے پسند آئے کہ بریجیٹ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی اور میک غوں سے ملنے پیرس منتقل ہوگئی ، اس دوران میک غوں نے بھی اپنی تعلیم مکمل کرلی اور دونوں نےپہلی ملاقات کے 10سال بعد یعنی 2007میں شادی کرلی ، شاد ی کے وقت بریجیٹ تین بچوں کی ماں تھیں ، دونوں کی جوڑی آج بھی قائم ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق میک غوں نے رسم و رواج کی پرواہ نہ کی اور اپنا  وعدہ نبھایا اور ان کی یہی خوبیاں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں اور آج وہ بغیر کسی سیاسی جماعت کی حمایت کے بغیر صدارتی انتخاب میں آگے ہیں، اس وقت میک غوں کی عمر 39برس ہیں اور اگر وہ صدارتی انتخاب جیتے ہیں تو وہ فرانس کے سب سے کم عمر صدر ہوں گے ، ان کی اہلیہ کی عمر اس وقت 64برس ہے ۔ 
تازہ ترین