• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ قتل کیس ، مزید گواہان کے بیانات قلمبندکرنے کیلئے سماعت8 مئی تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید گواہان کے بیانات قلمبندکرنے کے لئےسماعت 8مئی تک ملتوی کردی ،فاضل عدالت میں گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا جبکہ تیسرا ملزم عبدالباسط خود عدالت پیش ہوا، دریں اثنا  اشتہاری ملزم ظفر کو پیش نہ  کیاجاسکا،  قتل کیس میں گواہان کے مزید بیانات قلمبند کرنے اورجرح کے لئے سماعت ملتوی کردی گئی ،عدالت نے  گواہان کودوبارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ 
تازہ ترین