• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فورمز میں پاکستان سکواش کے معاملات بھر پور انداز میں اٹھائیں گے ، ائیر وائس مارشل شاہدعلوی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل شاہدعلوی نے کہا ہے کہ سکواش کھیل کی بحالی اور ترقی کیلئے تمام لیجنڈز کو فیڈریشن نے مدعو کیا ہےعالمی فورمز میں پاکستان سکواش کے معاملات بھر پور انداز میں اٹھائیں گے بھارت کھلاڑیوں کو ویزے نہیں دے سکتا تو ورلڈ سکواش فیڈریشن بھارت میں ایونٹس کا انعقاد نہ کروائے آسٹریلیا،ہانگ کانگ،ملائشیا اور مصر کیساتھ دو طرفہ سکواش سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے ڈسپلن پر سمجھوتہ کرینگے نہ ہی کسی پلیئر کو بنا ٹرائل اور فٹنس کے ٹیم میں شامل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان کے ہمراہ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ائیر وائس مارشل شاہدعلوی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ سکواش کھیل کی ترقی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کیا جائے اور اس پول میں انڈر،13اور انڈر15بچوں کو فوکس کیا جائے ۔
تازہ ترین